پاکستان کے صو بہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پاکستانی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کرم کے علاقے سدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے پانچ سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں اوکاڑہ کے 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر، اٹک کے 24 سالہ سپاہی انوش رفون، ہری پور کے 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان اور اسلام آباد کے 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد علاقے میں آپریشن بھی کیا گیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔