غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 5 بچےہلاک، نماز عید کی ادائیگی پر بھی پابندی برقرار

0
85

غزہ میں اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں مزید حملوں سے 5 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ مسجد اقصیٰ پر نماز عید کی ادائیگی پر بھی پابندی برقرار ہے۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ مساجد اور عمارتوں کے ملبے پر نماز عید ادا کی ۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ نہ تھما جب کہ مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی پر بھی پابندیاں برقرار ہیں اور فلسطینی جوانوں کا داخلہ روک دیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے نمازیوں پر حملہ بھی کیا۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا شکار بے گھر بچیوں نے عید پر گیت گائے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مزید حملے کیے جس میں مزید 5 بچے ہلاک ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here