پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ طالب علم فاروق بلوچ کی بازیابی کیلئے اہلخانہ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاجاً بلاک کیا ہے۔
دھرنے کے باعث سی پیک شاہراہ پرہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے ۔
لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
فاروق بلوچ انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم ہیں جوکہ کوئٹہ میں زیرتعلیم تھے، جنہیں 28 مئی کو کوئٹہ سے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔
انکے فیملی کی جانب سے تجابان کے مقام پر ایم ایٹ گوادر، تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ بند کردیا گیا ہے۔