بلوچستان کے علاقے جھل مگسی اور قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
جھل مگسی کے گوٹھ کھدانی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مقتول کی شناخت غلام عباس مگسی کے نام سے ہوئی ہے۔
قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب قلعہ عبداللہ توت اڈہ کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالناصر کاکوزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
لائش ٹرامہ سینٹر میزئی اڈہ منتقل کردیا گیا۔