بلیدہ وصحبت پور پاکستانی فورسز پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بلیدہ اور صحبت پور میں پاکستانی فورسزپر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

کیچ کے علاقے بلیدہ، گلی میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے فوج کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

حکام نے ابھی تک دھماکے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلیدہ میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند سرگرم ہیں۔ مذکورہ علاقے میں فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی طرح صحبت پور میں نامعلوم مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 9 بجے کے قریب صحب پور کے علاقے جیانی میں نامعلوم مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ اور بم دھماکے کیے۔

حملے میں دو موٹر سائیکلیں تباہ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment