ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سیوا ولد فضل محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔
دریں اثنا ساحلی شہر گوادر اور کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
بازیاب ہونے والوں کی شناخت جہانزیب ولد امام بخش سکنہ ٹی ٹی سی کالونی گوادر اور شے حق بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شے حق بلوچ نے فون پر گھر والوں کو اپنے بازیابی سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔
یاد ہے کہ شے حق بلوچ سمیت 6 افراد لاپتہ تھے جن میں سے پانچ بازیاب ہو گئے، لیکن فاروق بلوچ تاحال لاپتہ ہے۔
جہانزیب کو گذشتہ سال اگست کے مہینے میں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا ۔