بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میںندی میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب ہلاک ہوگیا جبکہ دکی میں ٹریکٹر کی زد میں آکر 8سالہ بچہ چل بسا۔
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ایک نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
اتوار کی شام کو ساکم نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کور میں پکنک منانے گیا، جہاں وہ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا، جس کی لاش کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔
ہلاک نوجوان انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا۔
دوسری جانب دکی میں ٹریکٹر کی زد میں آکر 8سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کلی جعفرآباد میرا میں پیش آیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔