مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دو حملوں میں دشمن کے 2اہلکار ہلاک اور تین زخمی کیے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ کل شام ساڑھے چھ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اوگار مشکے میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاہے۔ حملہ اتنا شدید تھا کے دشمن فوج کے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور یہ حملہ بیس منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہا اور حملے میں شکست خوردہ دشمن کے2 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض دشمن کے اسی چوکی پر دوبارہ ساڑھے ایک بجے سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کو مزید بھاری جانی و مالی نقصان ہواہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment