کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کھلی خلاف ورزی ہے، کراچی پریس کلب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کراچی پریس کلب نے انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی صحافت پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل 19 کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

ہفتہ کی شب کراچی پریس کلب سے جاری مذمتی بیان میں صدر سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کے معاملے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں، اگر 24 گھنٹوں میں کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی گئی تو کراچی پریس کلب کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پریس کلب کی بندش صحافیوں کی آزادی اور ان کے حقوق پر حملہ ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ یہ قدم صحافیوں کو خاموش کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہاکہ درپیش خطرات اور چیلنجز کے باوجود صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور اس طرح کے اقدامات انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 19 ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے اور پریس کلب کی تالہ بندی اس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے وفاقی حکومت، وفاقی وزارت اطلاعات اوربلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیںاور فی الفورکوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment