بلوچستان کے علاقے مشکے سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت امجد ولد زمیندار دین محمد، علی ولد زمیندار دین محمد، محبوب ولد یار جان، تاج محمد ولد محمد ابراہیم، بلوچ ولد دل مراد اور عبداللہ ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف لوگوں کی جانب سے گورجک سے ملشبند تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے فورسز نے عبداللہ ولد عبدالقادر کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
علاقائی مکینوں کا کہنا ہے کہ تاج محمد ولد محمد ابراہیم جبری لاپتہ ہونے والوں کی ضمانت کرنے کیمپ گئے انہیں بھی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ لاپتہ کیے جانے والے محبوب کے والد یارمحمد کو نامعلوم مسلح افراد نے 2017 کو پنجگور کے علاقے گچک میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، قاتلوں کے بارے میں کہا جاتا ہے ان کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔