تربت میں ڈکیتوں کے ہاتھوں ایک خاتون بچہ سمیت قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں گذشتہ شب مسلح ڈاکووں نے ایک گھر میں چوری کے دوران مزاحمت پر خاتون کو چارسالہ بچے سمیت قتل کردیا۔

قتل کے بعد گھر کے دیگر افراد نے ڈاکووں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ڈاکووں کے دو دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ چوری اور قتل کی واردات میں استعمال ہونے والے کلاشنکوف اور موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment