گوادر: پنجابی شہریوں کے قتل بعد متعدد افراد لاپتہ، لواحقین کا سربندن میں احتجاجی مظاہرہ

0
74

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے سربندن میں پنجابی شہریوں کے قتل کے بعد فورسز ہاتھوں متعدد افراد کی جبری گمشدگیوں کے ردعمل میں علاقہ مکینوں نے سربندن میں احتجاجی ریلی نکالی۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اہالیان کی جانب سے سربندن چوک سے جیٹی تک پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں سربندن کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بحالی امن اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز بلند کی۔

ریلی کے اختتام پر سربندن کے سیاسی و سماجی شخصیت کہدہ حمید عصا اور یونین کونسل سربندن کے چیئرمین نصیب نوشیروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربندن کی تاریخ ہمیشہ پرامن رہی ہے، جس کو قائم رکھنے کے لیے آج ہم نے ریلی نکالی، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سربندن کو پرامن بنایا جائے اور لاپتہ افراد کی جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔

سربندن میں  فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے متعدد افراد میں اب تک 5 کی شناخت سمیر ولد حمزہ، بلال ولد رضا محمد، درمحمد ولد کریم بخش، امیر ولد اسلم اور امان ولد جمعدار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے تمام افراد سربندن کے رہائشی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here