گوادر: سربندرمیں رہائشی کوارٹرپر مسلح افراد کا حملہ ، 7 افراد ہلاک

0
129

بلوچستان کے ساحلی ضلع اور سی پیک مرکز گوادر شہر گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور فاصلے پر واقع علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے فش ہاربر جیٹی کے قریب ایک رہائشی کوارٹر پر حملہ کر کے7 افراد کو ہلاک کردیا۔

مذکورہ حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کہا جارہا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے افراد سوئے ہوئے تھے کہ انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر کے مطابق گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3 بجے کیا گیا۔

ہلاک و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جارہاہے، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here