پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کوغلامی کا احساس ہورہا ہے،قاضی داد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے انفارمیشن سیکر ٹری قاضی داد ریحان نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں عوامی حقوق تحریک کیخلاف جاری ریاستی کریک ڈائون پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ

یہ وہ کشمیر ہے (پاکستانی مقبوضہ کشمیر) جس کاپاکستان آزاد ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن حقیقت بالکل مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں اور تشدد معمول ہیں۔

قاضی داد کا کہنا تھا کہ سیاست میں فوج کی مداخلت نے پرامن جدوجہد کو خاموش کر دیا ہے جس سے شہریوں کو غلامی کا احساس ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/QaziDMRehan/status/1788841888054661376

واضع رہے کہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں سستا آٹا اور سستی بجلی کی حصول کیلئے جاری عوامی حقوق کی تحریک کیخلاف ریاست پاکستان نے مکمل کریک ڈائون کیا ہے ۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کے فیصلے کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے 11 مئی کو لانگ مارچ اوراسمبلی کے گھیراؤ اعلان کیا تھا ۔

جس کے ردعمل میں ریاستی فورسز نے آنسو گیس و لاٹھی چارج کرکے درجنوں افراد کو گرفتارکیا جبکہ ایک طلبا تشددو گیس سے جان کی بازی ہار گئی۔

ریاستی دارلحکومت مظفر آباد میں ریاست کی جانب سے فلیگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا جسے عوامی حلقوں نے مکمل مستردکردیا اور حالات مکمل طور کشیدہ ہیں۔اور مظفر آباد میں دس دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment