کراچی : لیاری سے بی ایل اے سرمچار کی گرفتاری کا دعویٰ

0
38

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے لیاری سے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے ایک سرمچار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔

اس سلسلے لے میں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا دعویٰ ہے کہ گرفتار سرمچار کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنے دعوے میں انہوں نے بتایا کہ گرفتارسرمچار نے2017 میں تربت سے گوادرجانے والی فوج کی گاڑی کی ریکی کی تھی جس کے بعد مسلح افراد نےحملہ کرکے فوجی جوانوں کوہلاک کیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے دعوے کے مطابق سرمچار معراج نے بلوچستان نصیرآباد میں اسکول میں فوجی کیمپ کی ریکی کرائی جس کے بعدمسلح حملے میں فوجی جوانہلاک ہوئے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے دعویٰ کیاکہ ملزم نے ماہ رمضان میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پر حملہ کرایا جبکہ گرفتار سرمچار نے نوشکی میں بھی فوجی جوانوں پرحملہ کرایا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا دعویٰ ہے کہ گرفتار سرمچار بی ایل اے کے کمانڈر جلال کو تمام معلومات دیتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here