ہرنائی میں پاکستانی فورسز و مسلح افراد مابین جھڑپ ،ایک ہلاک

0
68

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپوں اور جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے ماہ رواں تنک کے مقام پر فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئیں لیکن فورسز حکام نے ایک ہلاکت اور ایک زخمی کی تصدیق کی ہے۔

مقامی لوگوں نے باوثوق ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز دوپہر کے وقت بلوچ سرمچار سنجاوی سے ہرنائی جانے والی سڑک پر ماہ رواں تنک کے مقام پر ناکہ بندی کرکے کافی دیر تک چیکنگ کررہے تھے۔ اس دوران سرمچاروں کا مڈبھیڑ ایف سی سے ہوا۔جس سے ایف سی اور سرمچاروں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ ایف سی کی کمک کو دیگر فورسز پہنچے۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مذکورہ سرمچاروں کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔ البتہ واضح رہے کہ آج کل آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے بلوچستان بھر میں شاہراہوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردی بیان میں دعویٰ کیاکہ ہرنائی میں 27 اپریل کو سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی، جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور مشتبہ افراد کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here