کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح دس بجے سرمچاروں نے کولواہ بلور میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر پہلے سنائپر سے نشانہ بناکر کیمپ میں موجود ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد کیمپ پر جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس سے قابض فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی آزادی تک دشمن پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment