بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اوستہ محمد میں خسرہ سے ایک بچی ہلاک اور ایک کی حالت غیر ہوگئی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے احسان نامی شخص کوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
نعش ہسپتال منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب اوستہ محمد میں خسرہ سے ایک بچی ہلاک اور ایک کی حالت غیر ہوگئی۔
تحصیل گنداخہ کے علاقہ گوٹھ در محمد حسنی نزد موندرکوٹ جمالی خسرہ کی وبا میں تیزی آگئی ہے، ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں۔
معصوم شازیہ ولد اللہ بخش خسرو کی وبا سے زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ چار سالہ امیر بخش ولد خیر بخش کی حالت تشویشناک ہے۔
محکمہ صحت اوستا محمد کو اطلاع کے باوجود کوئی تدارک نہیں ایک دن صرف چند بچوں کو خالی ویکسین دے کر رفو چکر ہوگئے۔
عوامی حلقوں نے وزیر صحت بلوچستان سے نوٹس لیکر فوری ویکسین کرانے کا مطالبہ کیا ہےتاکہ مزید جانیں ضائع نہ ہو سکیں۔