جبری گمشدگیوں میں ریاست کے ملوث ہونے کے ہزاروں ثبوت ہیں،رحیم بلوچ

0
28

بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بلوچستان میں جبری گمشدگیوں وریاستی بیانیہ اورپاکستان میں انسانی حقوق صورتحال پر امریکی رپورٹ کے حوالے سے اپنے دو پوسٹ میں کہا ہے کہ لاپتہ بلوچوں کی مسخ لاشیں ہوں یا ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب بلوچ، جبری گمشدگیوں میں ریاست کے ملوث ہونے کے ہزاروں ثبوت ہیں لیکن ریاستی بیانیہ کی تائید میں ثبوت نہیں۔اشتر اوصاف، غریدہ فاروقی اورسرفراز بگٹی جھوٹ بول کر مراعات لے سکتے ہیں ریاست کو جرم کے نتائج سے نہیں بچا سکتے۔

دوسری پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزارت خارجہ غزہ اور دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا حوالہ دیکر پاکستانی فوج اور سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بلوچ یا دیگر اقوام کے فرزندوں کی جبری گمشدگی و قتل، بلوچستان پر جبری قبضہ، اظہار رائے، اختلاف رائے،سیاسی جلسہ اوراحتجاج پر پابندیوں کو جائز نہیں ٹھہرا سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here