پنجگور: فورسز چیک پوسٹوں کی زیادتیوں کیخلاف مسافر کوچز سروسزاحتجاجاً بند

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور کے مسافر کوچیز اور بس مالکان نے مختلف شاہراہوں پرقائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے خلاف احتجاجاً اپنی سروسز بند کردی ہیں جس سے مسافر وںکو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور کے بس کمپنیوں اور مسافر کوچیز نے مختلف سرکاری اداروں کی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے خلاف احتجاجا ٹرانسپورٹ بند کرکے اپنی بسیں کھڑی کردی ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ بس سروسز اس وقت تک بند رہیں گے جب تک شاہراہوں میں قائم چیک پوسٹوں سے بھتہ خوری ختم نہیں ہوگی۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ پنجگور سے کوئٹہ پنجگور سے کراچی اور دیگر علاقوں میں میں قائم چیک پوسٹیں بلاجواز ہمیں تنگ کرکے مسافروں کو اذیت سے دوچار کردیتے ہیں اور کوسٹ گارڈ نے ٹرانسپورٹروں کا جینا اجیران کردیا ہے یہاں تک کسی مسافر کوچزکو کیک بسکٹ و دیگر خوردنوش کے اشیا تک لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہے اور بھتہ لیکر ہمیں چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے ہمارے کاروبار سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم مسلسل زیادتیوں تنگ کرنے پر مجبور ہوکر بس سروسز بند کردی ہے جب تک وہ اپنی بھتہ خوری ختم نہیں کریں گے بس سروسز بند رہے گی۔

Share This Article
Leave a Comment