بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ کلی کمبرانی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے آصف نا می شخص ہلاک ہو گیا۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔
دوسری جانب تربت میں آسکانی ایریا سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمدہوئی ہے۔
پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔
لاش کی شناخت محمد جان ولد ملا حکیم کے نام سے ہوگئی ہے۔
پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
دریں اثنا صحبت پور شہر کا رہائشی جیکب آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔
ورثا نے اغوا کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سمیت کمار ولد مکھ داس کے نام سے ہوگئی ہے جوگھر میں جیکب آباد جانے کا بتاکر گیا اور اب تک اس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی خبر نہیں ہے ۔