ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز پر حملہ ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان یارک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

مرنے والوں میں انسپکٹر اور سپاہی شامل ہیں۔

ہلاک اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment