بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے مظالم کیخلاف جنوبی کوریا میں احتجاج کاا علان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی ریاست و اس کے فورسز کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) نے 28 اپریل کو جنوبی کوریا میں احتجاج کاا علان کیا ہے ۔

بی این ایم جنوبی کوریا چیپٹر کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی ریاست کے مظالم ، شہریوں کے اغواء ، قتل اور بلوچستان پر قبضے کے خلاف 28 اپریل کوبوسان شہر میں بف اسکوائر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بی این ایم کے مطابق اس احتجاج کا مقصد بلوچستان کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، جہاں پاکستانی فورسز روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment