شمالی وزیرستان: پاکستانی فوج کاسرحد عبور کرنے والے 7 افرادکی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے 7 شدت پسندوں کے ایک گروپ کو ہلاک کر دیا ہے جو افغانستان سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھے ۔

فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کرنےکا یہ واقعہ رات کے وقت شمالی وزیرستان میں پیش آیا۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں سے بھاری مقدار میں گولا بارود، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

اس سرکاری بیان کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment