بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میںپاکستانی فوج پر حملہ اور 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے جمعہ 12 اپریل کو مشکے میں قابض دشمن فوج پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیے۔
انہوںنے کہا کہ حملہ مشکے کے علاقے نلی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر کیا گیا، جہاں سرمچاروں نے جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ شدید حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کہ مکمل آزادی تک دشمن فوج اور اس کے تمام مفادات پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔