آواران سے فورسز ہاتھوں نوجوان گمشدہ ، خضدار سے لاپتہ نوجوان 2روز بعد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت آواران کے علاقے مالار کے رہائشی ظریف ولد گمشاد کے نام سے ہوگئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق انہیں 13 اپریل 2023 کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے جعفرآباد سے فورسز ہاتھوں لاپتہ یونس مینگل 2روز بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

دو روز قبل 15اپریل 2024کو خضدار کے محلہ جعفرآباد سے فورسز نے نوجوان محمد یونس مینگل کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

اہلخانہ نے یونس مینگل کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کااظہارکیاہے ۔

واضح رہے کہ یونس مینگل کا یہ تیسری بار تھا کہ انھیں جبری لاپتہ کیا گیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment