بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران و مشکے میں پاکستانی فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے زامران و مشکے میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی کئے۔
انہوںنے کہا کہ کل شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے زامران کے علاقے کوتان میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی میں دشمن کے ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کیاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں کل رات نو بجے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے رونجان میں گڈانی کے مقام پر دشمن فوج کے قافلے پر ای آئی ڈی بم حملہ کیا ہے۔ قافلے کے ایک ویگو گاڑی بم حملے کی زد میں آنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ دشمن کا قافلہ گجر سے رونجان کی جانب آرہا تھا کہ سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے آکر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سر زمین کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔