بھارت نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگز کے الزامات کی تردید کردی

0
96

بھارت نے برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگز کی ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے رپورٹ کو بے بنیاد اور بدنام کرنے والی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

اخبار نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے اس حالیہ بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دوسرے ملکوں میں ٹارگٹ کلنگ بھارت کی خارجہ پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔

نئی دہلی کے ایک سینئر دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) شنکر پرساد نے اس رپورٹ کو سراسر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا دوسرے ملکوں میں قتل کرنے کا کوئی پروگرام پہلے تھا، نہ اب ہے اور نہ آگے ہو گا۔ بھارت کو کسی ملک میں گھس پیٹھ کر کے اس قسم کی کارروائیاں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بھارت کو اگر ایسا کچھ کرنا ہو گا تو وہ اعلان کرکے کھلے عام کرے گا۔

انھوں نے اس دعوے کی بھی تردید کی کہ یہ رپورٹ دونوں ملکوں کے انٹیلی جینس اہل کاروں سے کی گئی گفتگو کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ سب کہنے کی باتیں ہیں۔

ان کے بقول پاکستان خود دہشت گردی سے، تحریک طالبان پاکستان سے، بلوچ کارکنوں سے اور افغانستان سے پریشان ہے۔ وہ دہشت گردی سے خود گھرا ہوا ہے اور وہاں آئے دن ہلاکتوں کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے جو بیج بویا تھا اس کی فصل کاٹ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here