بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ اور حب میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
قلعہ عبداللہ میں بیٹوں کی لڑائی میں فائرنگ سے گولی لگنے سے والد ہلاک ہوگیا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں افطار سے کچھ دیر قبل گھریلو تنازع پر دو بیٹوں کی لڑائی کے دوران بیچ بچاؤ کرانے والے والد امان اللہ کاکڑ کو گولی لگ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دریں اثنا حب میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
حب میںدریجی روڈ پر ڈھینگا کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت محمد حسین ولد لشکر گورانی مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔