سرگرم سیاسی وسماجی کارکن کامریڈ بیبو بلوچ ملازمت سے برطرف

0
34

بلوچستان میں انسانی حقوق پالیوں ، جبری گمشدگیوں  سمیت دیگر سیاسی سرگرمیوں میں سرگرم سیاسی و سماجی کارکن کامریڈ بیبو بلوچ کو مبینہ طور پر مظاہروں میں سرگرم رہنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں سرگرم سیاسی کارکن کامریڈ بیبو بلوچ FBR میں فیسیلیٹیش آفیسر تھی جو بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے منسلک تھا ۔

کہا جارہا ہے کہ کامریڈ بیبوبلوچ کو بلوچستان میں پاکستانی اداروں کی جانب سے انسانی حقوق پامالیوں ،جبری گمشدگیوں پر آواز اٹھانے سمیت بالاچ بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف تربت و بلوچستان میں احتجاجی ریلیوں اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے بیبو بلوچ کی برطرفی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو جمہوری اقدار کے خلاف اور حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک انتقامی کارروائی قرار دیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here