ایران میں ہلاکت خیز مظاہرں کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ مشن کی توسیع

0
45

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایران میں 2022 میں پھوٹنے والے ہلاکت خیز مظاہروں کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جمعرات کے روز ایک سال کی توسیع دےدی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ ترین ادارے نے، حقائق کی تلاش کے اس تحقیقاتی مشن اور ایران سے متعلق کونسل کے خصوصی نمائندے جاوید رحمان کے مینڈیٹ کو 47 رکنی ایوان میں 8 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے توسیع دی جب کہ پندرہ ارکان غیر حاضر رہے۔

ادارے نے کہا کہ ایران میں” شہری، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق سمیت، انسانی حقوق کی جاری صورت حال کی نگرانی جاری رکھنے کے لیے رحمان کے مینڈیٹ میں توسیع ضروری تھی۔”

ادارے نے حقائق کی کھوج کے مشن کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ اسے اپنا کام مکمل کرنے کی اجازت دی جا سکے،” جس میں اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ مظاہروں کے بارےمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑے پیمانے پر شواہد، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے حوالے سے، مکمل طور پر دستاویزی شکل میں دستیاب ہو، تصدیق شدہ، مضبوط اور محفوظ ہوں۔ “

ستمبر 2022 میں ایک 22 سالہ ایرانی کرد خاتو ن مہسا امینی کی موت کے بعد پھوٹنے والے وسیع پیمانے کے مظاہروں نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس خاتون کو مبینہ طور پر اسلامی شریعت کی بنیاد پر خواتین کے لباس کے سخت اصول کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here