آواران وخاران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
20

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیزمیں آواران وخاران میں پاکستانی فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران اور خاران میں قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کیاہے، حملوں میں دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

انہوںے کہا کہ کل شام پانچ بجے آواران کے علاقے کولواہ، کنیچی میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں مزید ایک اہلکار زخمی جبکہ چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے کل رات ساتھ بجے خاران کے علاقے پتکن میں ریکمی پل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here