مشکے میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں 3اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مشکے میں پاکستانی فو رسز پر حملوں میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے مشکے کے علاقے تنک میں پاکستانی فوج پر دو حملے کئے۔ پہلے پیدل گشتی ٹیم کو بم سے نشانہ بنایا اور بعد میں ان کی مدد کو آنے والے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

انہوںنے کہا کہ تنک میں شردوئی کے مقام پر سرمچاروں نے دشمن فوج کی پیدل گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ان کی مدد کو آنے والی قافلے پر سرمچاروں نے قریب سے گھات لگا کر حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد دو لاشوں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو کاری ضرب پہنچانے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment