خاران میں آئی ایس آئی دفتر پر حملہ،دکی میں کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دفتر پر دستی بم حملہ ہوا ہے ۔

آج بروز پیر کو مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے خاران شہر میں شیخ مسجد کے قریب واقع خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے بعد پولیس و دیگر ریاستی اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور مسلح افراد کی چاقوئوں کے وار سے ہلاک ہوگیا۔

لیبر ذرائع کے مطابق دکی میں مقامی کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کے چاقوئوں کے وار سے ہلاک ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر انجن ڈرائیور کو چاقوئوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

ہلاک انجن ڈرائیور کی شناخت شراف الدین ولد خالقداد ترکئی سکنہ کلی ناخیل دکی کے نام سے ہوگئی ہے۔

ہلاک انجن ڈرائیور کی لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment