گوادرحملے کے6 فدائین کوتربت و بلیدہ میں سپرد خاک کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادرمیں گذشتہ روزجی پی اے کمپلیکس پر حملہ کرنے والے 8 فدائین میں سے 6 کو تربت اور بلیدہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

فدائی بابرناصر،فدائی کریم جان، فدائی خدا دوست ، فدائی مھروان نواز،فدائی ریاض الہی اور فدائی مسلم مولابخش کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپردگلزمین کردیا گیا۔

فدائی بابرناصرکو ملک آباد اور فدائی کریم جان و خدا دوست کوآپسر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

فدائی بابر ناصر کی نماز جنازہ ہفتے کی صبح ملک آباد کے قبرستان میں اداکی گئی۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

جبکہ فدائی فدائی مھروان نواز، فدائی ریاض الہی اور فدائی مسلم مولابخش کو میناز بلیدہ میں نماز جنازہ کے بعد سرپد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ و تدفین کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزفدائین کی لاشیں گوادر ہسپتال لائی گئیں جنہیں وصول کرنے کیلئے ان کے اہلخانہ ہسپتال پہنچے اور ایمبولینس کا اہتمام بھی کیا گیا لیکنپاکستانی خفیہ فورسز وسی ٹی ڈی نے لاشیں اہلخانہ کودینے سے پس و پیش سے کام لیا اور اہلخانہ کو بھی ہسپتال میں محصور کرکے تنگ کیاتھا ۔

Share This Article
Leave a Comment