پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر فائرنگ اور خودکش حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق فوجی کانوائے ٹانک سے ڈی آئی خان کی جانب رواں دواں تھا کہ ہتھالہ کے مقام پر مسلح شخص نے گاڑی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔