بھارت میں عام الیکشن19 اپریل سے یکم جون تک کرانیکا اعلان

0
97

بھارت میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا جو یہ انتخابات سات مرحلوں میں 19 اپریل سے یکم جون تک ہوں گے۔ اورچار جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتے کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتے کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں انتخابی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چار ریاستوں سکم، اڑیسہ، اروناچل پردیش اور آندھرا پردیش اسمبلیوں کے لیے بھی لوک سبھا کے ساتھ ہی انتخابات ہوں گے۔

مختلف ریاستوں میں اسمبلی کی 26 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات بھی ساتھ ساتھ ہوں گے۔

راجیو کمار نے کہا کہ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے بعد کرائے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 19 اپریل، دوسرے میں 26 اپریل، تیسرے میں سات مئی، چوتھے میں 13، پانچویں میں 20 مئی چھٹے میں 25 مئی اور ساتویں میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 98 کروڑ ووٹرز ہیں جن میں 47 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے لیے 10 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

الیکشن کرانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جب کہ 55 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ حال ہی میں مقرر کیے گئے مزید دو کمشنر گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو بھی موجود تھے۔

راجیو کمار نے بتایا کہ اس بار ایک کروڑ 82 لاکھ نئے ووٹر ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ 11 انتخابات پرامن اور تشدد سے پاک رہے ہیں اور آئندہ اور بھی بہتری آئے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here