شمالی وزیرستان : پاکستانی فوج پر خود کش حملہ، لیفٹیننٹ کرنل و کپٹن سمیت 7 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے افغانستان سے ملحق سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر ایک خود کش حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کپٹن سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر نے اس حملے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تحریری بیان میں دعویٰ کیاہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 حملہ آوروں  کے گروہ نے حملہ کیا۔

دعوے میں کہاگیا کہ فوج نے ابتدائی حملے کو ناکام بنایا پھر شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے بعد متعدد خودکش دھماکے ہوئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان دھماکوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق حملہ آوروں کے ابتدائی حملوں میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک لیفٹیننٹ کرنل اور کپتان کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس دوران6 کے 6 حملہ آوروںکو مار دیا گیا۔

علاقے میں اب بھی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment