بی ایس او کے مرکزی رہنماکے بھائی و کزن کی جبری گمشدگی کیخلاف کل لائحہ عمل تشکیل دینے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی ایس او نے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے بیلار کلانچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار تنظیم کے مرکزی رہنما کے بھائی اور کزن کی با زیابی کیلئے کل لائحہ عمل تشکیل دینے کا علان کیا ہے۔

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری ابوبکر کلانچی کے بھائی اور کزن بیبگر اور اعجاز بلوچ کو آج دن دھاڑے ان کے گھر میں گھس کر فورسز نے جبری طور پر اغوا کیا اور تاحال ان کے اہلخانہ کو کسی بھی قسم کی معلومات نہیں دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور ان کے اہلخانہ کو ایک عرصے سے ہراساں کر کے انہیں پر امن سیاسی جدوجہد سے دستبردار کرانے کی کوشش کیا جارہا ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے نہ ہم اس سے قبل دستبردار ہوئے ہیں اور نہ آگے کبھی ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل تک دونوں افراد کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر کل تنظیم کے مرکزی قائدین پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment