بلوچ ریپبلکن گارڈز ( بی آرجی) کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں سبی اور صحبت پور میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ شب سرمچاروں نے سبی کے علاقے لیمجی میں بجلی کی دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے صحبت پور میں بسکٹ کے مقام پر قابض پاکستانی رینجرز کے چیک پوسٹ پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کر کے رینجرز کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
آخر میں ان کا کہناتھا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔