پسنی ساحل پرنایاب نسل کا سبز کچھوا مردہ حالات میں پایاگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے ساحل پر ایک نایاب نسل کا سبز کچھوا مردہ حالات میںپایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز کچھوے کی مادہ پسنی کے ساحل پر انڈہ دینے آتی ہے اور یہ کچھوئوں کی نایاب قسم ہے جو کہ غیر قانونی فشنگ ، پلاسٹک کے جالوں اور انسانی مداخلت کی وجہ سے معدوم ہوتی جارہی ہے۔

سبز کچھوے اورماڑہ کے ساحلی علاقے تاک بیچ، دران بیچ جیونی اور ہفتلار جزیرہ میں انڈہ دیتی ہیں۔

مکران کے ساحلی علاقوں میں نایاب نسل کے سبز کچھوئوں کی موت ایک المیہ سے کم نہیں۔

ماحولیات پر کام کرنے والے ادارے چونکہ اس وقت گوادر میں کام نہیں کررہے ہیں، اس لئے سبز کچھوئوں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment