سرفرازبگٹی نے بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کاحلف اٹھا لیا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستانی فوج کے ٹائوٹ اورپاکستان پیپلزپارٹی و ن لیگ کے مشترکہ امیدوار سرفراز بگٹی کے حوالےسے پاکستانی میڈیاوسرکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے 41 ووٹ لے کر بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے، جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سرکاری ذرائع و میڈیا کے دعوے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدلخالق اچکزئی کی زیر صدارت 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے کسی دوسرے رکن کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی وجہ انتخاب بلا مقابلہ ہوا، تاہم اسمبلی قوائد اور ضابطہ کار کے مطابق قائد ایوان یا وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے رائے شماری ہوئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے لیے سرفراز بگٹی ایوان نے 65 کے ایوان میں 41 ارکان کا اعتماد حاصل کرلیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 12 ارکان اسمبلی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جبکہ نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سمیت 4 ارکان نے اجلاس میں شرکت کے باوجود رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔

سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کے 17 مسلم لیگ (ن) کے 14 بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 عوامی نیشنل پارٹی کے 3 حق دو تحریک اور جماعت اسلامی کے ایک، ایک جبکہ ایک آزاد رکن مولوی نور اللہ نے حق میں ووٹ دیا، اسپیکر نے اپنا ووٹ استعمال نہیں کیا۔

بلوچستان اسمبلی کے 3 حلقوں کے نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے روکے گئے ہیں جبکہ بی اے پی کے صادق سنجرانی، جے یو آئی کے میر ظفر زہری اور مسلم لیگ (ن) کے جام کمال نے تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے بلوچستان اسمبلی کی نشست چھوڑ کر وفاقی اسمبلی کی رکنیت پر حلف اٹھالیا،جن کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

بعدازاں، نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان کی تقریب حلف برداری کوئٹہ میں منعقد ہوئی، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نومنتخب وزیر اعلی سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری فیصل کریم کنڈی سمیت اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

واضع رہے کہ 8 فروری کو بلوچستان وپاکستان بھر میں عسکری اسٹیبلشمنٹ نے عوامی حق رائے دہی پر شب خون مارکر نتائج تبدیل کرکے اپنے ٹائوٹوں کو اسمبلیوں تک پہنچایا جس پر پوری دنیاسوال اٹھا رہی ہے اور امریکی اراکین کانگریس نے تو باقاعدہ طور پر پاکستان کی نئی تشکیل کردہ حکومت کو تسلیم نہ کرنے کیلئے اپنے صدر کو خط لکھ دیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment