جنرل باجوہ و فیض ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اسٹیبلشمنٹ کے جتوائے گئے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ اورجنرل فیض باہم مل کر ہم سے قانون سازی کرواتے رہے اور اس کیلئے ہمیں آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا۔

بدھ کو (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے باقی کھلاڑی بھی موجود ہیں صرف سیاست دان نہیں ہیں، اب سب کو باہم مل کر بیٹھنا ہوگا تاکہ استحکام آسکے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض اورجنرل باجوہ ایف اے ٹی ایف اور مجلس عاملہ کے حوالے سے بھی قانون سازی کراتے رہے،اس ماحول میں اورکیا ہوتا، پھر اس کے علاوہ جس بگاڑ نے جنم لیا اسی کو اب برداشت کررہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کی دوبارہ خلاف ورزی صدرعارف علوی نے کی ہے جس پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا کیس چل جانا چاہیے، 9 مئی کو بھی ریاست کو چیلنج کردیا گیا تھا جس کے مرتکب لوگوں کو احتساب کے عمل میں لانا چاہیے ورنہ یہ سلسلہ رکے گا نہیں۔

واضع رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات کو اسٹیبلشمنٹ نے کھلی دھاندلی کے ذریعے عوامی حق رائے دہی کو چوری کرکے ن لیگ اور پی پی کو سمیت اپنی حواری ڈیتھ اسکواڈ، ڈرگز و لینڈ مافیا و دیگر بوٹ چاٹنے والے وفادار وں کو اسمبلی تک پہنچایا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment