ضلع گوادر: جیونی پانوان میں فائرنگ سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے 2 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے پانوان میں افطاری کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستان کوسٹ گارڈز کی ٹیم پر حملہ کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اچانک کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد پہلے سے کمین گاہ میں موجود تھے۔

اہلکاروں کے قریب آتے ہی حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جبکہ سرکاری سطح پر مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر دو اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید سرکاری تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article