تربت: شاہینہ شاہین آرٹ اکیڈمی کے نئے آفس کا افتتاح، دزگہار میگزین کی تقریب اجراء

0
202

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں شاہینہ شاہین آرٹ اکیڈمی کے نئے آفس کا افتتاح کردیا گیا اوراس موقع پر دزگہار میگزین کے چھوتے ایڈیشن کا بھی اجراء کیا گیا۔

شاہینہ شاہین اکیڈمی کے نئے آفس کا افتتاح اور دزگہار میگزین کی چھوتے ایڈیشن کے اجراء کی تقریب 25 فروری کو شاہی تمپ میں اکیڈمی کی سربراہ معصومہ شاہین کی صدارت میں ہوئی جس میں خواتین لکھاریوں اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

شاہینہ شاہین آرٹ اکیڈمی گزشتہ طویل عرصے سے آرٹ کی ترقی و ترویج اور نوجوانوں کو آرٹ کی تربیت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

اکیڈمی کی طرف سے دزگہار کے نام سے میگزین بھی نکالی جاتی ہے جس میں خواتین لکھاریوں کے تصنیف شائع کیئے جاتے ہیں۔

اتوار کے روز کی تقریب میں دزگہار کے چھوتے ایڈیشن کا اجراء کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here