بلوچستان میں نگراں دورحکومت میں ٹرالرز مافیا کو بے لگام چھوڑ دیا گیا،ہدایت الرحمن

0
154

ضلع گوادر کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ نگراں دور حکومت میں سندھ کے ٹرالرز مکمل بے لگام ہو کر نہ صرف سمندری حیاتیات کی نسل کشی کر رہے ہیں بلکہ وہ مقامی ماہی گیروں کو لاکھوں روپے کے قیمتی جال کاٹ کر ماہیگیروں پر حملہ آوار ہو کر غنڈہ گردی اور تخریب کاری پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں ضلع گوادر کے ماہیگیر لاوارث نہیں ہم اپنے سمندر کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ضلع گوادر کے تمام ماہی گیروں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کرکے خدمت کا موقع دیا ۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن میں میری کامیابی یہاں کے عوام اور غریب ماہی گیروں کی کامیابی ، ٹرالر مافیا کی شکست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نگراں دور حکومت میں ٹرالر مافیا نے مکران بالخصوص گوادر کے سمندر میں یلغار کیا ہے جن کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جو سمندر کو تاراج کرنے کے ساتھ ماہیگیروں پر حملہ آور ہو کر غنڈہ گردی اور تخریب کاری پر اتر آئے ہیں ہم انھیں واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جن کی مرضی جتنا غنڈہ گردی کریں لیکن شکست ان کا مقدر ہے ہم اسمبلی کے اندر اور باہر اپنے حقوق اور ماہیگیروں کی دفاع ہر صورت میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ تمام اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ٹرالر مافیا کی اس طرح کی غنڈہ گردی اور تخریب کاری کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here