الیکشن میں جرنیلوں نے اربوں روپے لیے ، محمود اچکزئی

0
180

پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے چمن بارڈر پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندوق سے ہمیں نہ ڈرایا جائے۔ اس الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ،الیکشن اسٹبلشمنٹ نے ہاتھوں میں لیا اور اربوں روپے لیے اب چوروں کی حکمرانی آرہی ہے اور قومی خزانے کو مزید لوٹیں گے۔ ہمیں احساس ہے کہ پاکستان بہت تکلیف میں ہے، اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئین کی بالادستی پر یقین کرنا ہوگا۔

یہ اس دھرنا کی کامیابی ہے کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹے کے اندر چھوڑ دیا گیا۔ 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور حکمران اس کے مطالبات سنجیدگی سے نہیں لیتے، عالمی قوانین میں سرحدوں پر جانوروں کیلئے پابندی نہیں ہے تو انسانوں پر کیا پابندی ہوگی، یہاں چمن بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم نافذ کرکے پشتون قوم کو تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا اب مزید التجا نہیں کریں گے، یہ لاکھوں کا اجتماع جو فیصلہ کرے گا تو سب سے پہلے میں آگے آؤں گا، سرحد پر کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے۔

عام انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن جرنیلوں کے ہاتھوں میں ہے ،جنہوں نے اربوں روپے لیے، جنہوں نے اپنا ضمیر بیچا اس کو جتوایا اور جو ضمیر نہیں بیچتے اس کو گولی مارتے ہیں، جب چند ممبران تین ارب سے سیٹ خرید سکتے ہیں تو وہ ملکی خزانے کو لوٹ کر ہی اپنا تخمینہ پورا کریں گے، چوروں کی حکمرانی آنے والی ہے ملکی خزانے کو مزید لوٹا جائیگا، مجھے ایسی زندگی نہیں چاہیے جس دن میں نے پشتون قوم کا سودا کیا، ہمیں یہ احساس ہے کہ پاکستان بہت تکلیف میں ہے لیکن پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئین کی بالادستی پر پورا یقین کرنا ہوگا، اگر آپ جیتی ہوئی سیٹوں کو ہار میں تبدیل کریں گے تو یہ ملک مزید بحران کا شکار ہوجائیگا اگر آپ کے آر اوز اور کمشنر خود دھاندلی کا اعتراف کریں تو اس سے بڑا ثبوت کیا چاہیے۔ ایک کمشنر اگر سچ کا ساتھ دے تو اس سے پاگل قرار دیا جاتا ہے اور ایک سچے آفیسر کو پھر سرکاری مشینری سچ مچ پاگل ثابت کرنے میں لگ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک جنرل فیض حمید سے ملاقات نہیں کی، نہ جانتا ہوں، اس ملک میں صوبوں کو برابری کے حقوق دیے جائیں، مجھے عوام نے منتخب کرکے میں اس کی حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں ہر حد تک لڑوں گا، پارلیمان اولس کا ترجمان ہے، ہم مظلوم پشتون قوم کے حقوق کو پامال نہیں کریں گے، خدارا اس ملک پر رحم کیا جائے، میں اس پاکستان کو کبھی زندہ آباد نہیں کہوں گا جس میں پشتون قوم کو غلام سمجھا جاتا ہے آخر میں انہوں تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here