بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںگوادر میں پاکستانی فوجحملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گوادر میں اسنائپر حملے میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹر نے 14فروری کی شام ساڑھے چار بجے گوادر کے علاقے بگانی کور میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی کے باہر کھڑے دشمن اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔