الہام علییف پانچویں مرتبہ آذربائیجان کے صدر منتخب ہوگئے

0
117
فوٹو: اے ایف پی

آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے مسلسل پانچویں مرتبہ عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ستمبر میں نگورنوکاراباخ پر دوبارہ قبضے کے بعد یہ نتیجہ حسب توقع تھا۔ تاہم صدر الہام کے حریف ان پر انتخابات میں دھوکہ دہی کا الزام لگا رہے ہیں۔

صدر الہام علییف بدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں 92 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے مسلسل پانچویں مرتبہ صدر منتخب ہو گئے۔

مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ مظاہر پناہوف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آذربائیجان کے عوام نے الہام علی یوف کو ملک کا صدر منتخب کیا ہے۔

گزشتہ ستمبر میں آرمینیائی علیحدگی پسندوں سے نگورنو کاراباخ کے علاقے کو بازیاب کرنے کے بعد ایک سال قبل کرائے گئے اسنیپ الیکشن میں ٹرن آوٹ 67.7 فیصد رہا تھا۔

بدھ کی شام کو وسطی باکو کی سڑکوں پر علییف کے ہزاروں حامی ان کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

انہوں نے حب الوطنی کے نغمے گائے اور “کاراباخ کا نجات دہندہ” اور “ہمیں تم پر فخر ہے” جیسے نعرے والی تختیاں اٹھارکھی تھیں۔

اگرچہ ابتدائی ایگزٹ پول میں ان کے حق میں 93.9 فیصد ووٹوں کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن جیت کا فرق علییف کے معیار کے مقابلے بھی کافی زیادہ رہا۔ سابق انتخابات میں علییف بالعموم تقریباً 85 فیصد ووٹوں سے جیتتے رہے ہیں۔

اس مرتبہ یہ انتخابات آزاد میڈیا کے خلاف کریک ڈاون اور کسی حقیقی اپوزیشن کی غیر موجودگی میں منعقد ہوئے۔

آذربائیجان کی مرکزی اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

پاپولر فرنٹ پارٹی کے علی کریملی نے ان انتخابات کو “جمہوریت کی نقالی” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here