کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر میں انتخابی سرگرمیوں پر پے در پے حملوں کے بعدریاست نے کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی ہے ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 فروری سے 5 فروری تک کوئٹہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، خواتین، بچے اور بزرگ افراد موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Share This Article
Leave a Comment